تخلیقِ زرکی اجازت

کیا اسلامی بنکنگ میں تجارتی بنکوں کو تخلیق زر کی اجازت ہوگی یا نہیں ؟...اس عمل کی شرعی حیثیت کیا ہے؟اگر اس کی اجازت نہ ہوگی تو اعتباری نظام میں لچک کس طرح پیدا کی جائے گی؟
جواب

تخلیق زر (creation of money) کی پشت پر اگر سود اور فریب نہ ہو تو اس میں کوئی حرمت کا پہلو نہیں ہے۔اب یہ دیکھنا آپ لوگوں ( یعنی اہل فن) کا کام ہے کہ معاشی ضرورت کے لیے ایک صحت مند تخلیق زر کا نظام کیسے قائم ہوسکتاہے جو قباحت کے پہلوئوں سے پاک ہو۔ (ترجمان القرآن، جون۱۹۵۷ء)