توسیع اور استحکام کے درمیان توازن

اگر یہ کہا جائے کہ اسلام اس تیز رفتاری سے پھیل رہا تھا کہ اس مناسبت سے اس میں داخل اور شامل ہونے والوں کی تربیت کا انتظام نہیں ہوسکتا تھا، تو اس پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ خلفاے اسلام نے نظام اسلامی اور مسلم معاشرے کو پورے طورپر استوار اور مستحکم (consolidate) کیے بغیر اس کی توسیع (expansion) کیوں ہونے دی؟
جواب
توسیع اور استحکام کے درمیان توازن وتناسب ذہنی دنیا میں تو قائم کیا جاسکتا ہے مگر عملی دنیا میں یہ ممکن نہیں ہے۔ایک شخص اگر آپ کے پاس شرک یا کفر سے توبہ کرنے کے لیے آئے تو آخر کس عذر کی بِنا پر آپ اسے الٹا واپس کردیں گے؟کیا آپ اس سے یہ کہیں گے کہ اس وقت میں استحکام میں مصروف ہوں اور توسیع کا کام میں نے فی الحال بند کررکھا ہے؟ (ترجمان القرآن ،دسمبر ۱۹۵۳ء)

Leave a Comment