جماعتِ اسلامی اور تفرقہ

جماعت اسلامی کی تحریک سے مسلمانوں میں ایک نیا فرقہ بن جائے گا۔اس خطرے کا کیا سدِّباب کیا گیا ہے؟
جواب

میں اپنی حد تک انتہائی احتیاط کررہا ہوں اورمیرے رفقا بھی خدا کے فضل سے اس معاملے میں چوکنّے ہیں کہ ہماری یہ جماعت مسلمانوں میں ایک نیا فرقہ نہ بننے پائے۔اگرچہ ہم سے اختلاف کرنے والوں میں ایک گروہ یہ دلی خواہش رکھتا ہے کہ کسی نہ کسی طرح ہم سے اس نوعیت کی کوئی غلطی سرزد ہوجائے، تاکہ اصلاح کی بہت سی پچھلی کوششوں کی طرح ہماری اس کوشش کو بھی خاک میں ملایا ({ FR 1018 }) جاسکے۔ لیکن الحمد ﷲ ہمارے اندر وہ بیماریاں موجود نہیں ہیں جن کی بِنا پر نئے فرقے بنا کرتے ہیں ۔ہم اس فتنے سے خداکی پنا ہ مانگتے ہیں ۔جہاں تک ہمارے بس میں ہے ہم اس خطرے کا سدِّباب کررہے ہیں ۔لیکن شیطان کی شرارتوں کا ایسا کامل سدّباب کہ اسے کسی طرح گھس آنے کا موقع نہ ملے، انبیا ؊ بھی نہ کرسکے تو ہم کیا چیزہیں کہ اس میں پوری طرح کام یاب ہونے کا دعویٰ کرسکیں ۔بندے کا کام اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے کہ اپنی حدِّ امکان تک کوشش کرے اور آگے کے لیے اﷲ سے دعا مانگے۔ ({ FR 971 }) (ترجمان القرآن، جون۱۹۴۶ء)