جماعت اسلامی اور تعصب

آپ کی جماعت تعصب اور تنگ نظری پر کیوں قائم ہے؟
جواب

یہ سوال تو نہیں ہے بلکہ ایک الزام ہے ۔پہلے آپ اس الزام کی وضاحت فرمائیں کہ تعصب اور تنگ نظری سے آپ کی مراد کیا ہے،پھر اس کا ثبوت دیں کہ یہ چیز جماعت اسلامی میں پائی جاتی ہے،تب کہیں یہ سوال پیدا ہوسکتا ہے کہ جماعت اس پر کیوں قائم ہے۔کیا یہ اچھا نہ ہوگا کہ اس تکلیف فرمائی سے پہلے آپ اپنے ضمیر سے یہ سوال کرلیں کہ کہیں آپ خود تو تعصب اور تنگ نظری میں مبتلا نہیں ہیں ؟ (ترجمان القرآن،جولائی ۱۹۵۵ء)