حضرت حسن بصریؒ کو حضرت علیؓ سے خِرقہ ملنے کی روایت

ایک مشہور روایت ہے کہ حضرت حسن بصریؒ کو حضرت علی ؓ نے خرقہ عطا فرمایا تھا اور یہ تمام طرق فقر حضرت علیؓ سے شروع ہوتے ہیں ۔ اس وقت میرے سامنے ملا علی قاریؒ کی موضوعات کبیر ہے۔ روایت خرقہ کے متعلق موصوف کی تحقیق ملاحظہ فرما کر آپ اس پر مدلل تبصرہ فرمائیں ۔ عبارت یہ ہے: حَدْیثُ لَبْس الْخِرقْۃَ لِلْصْوفِیَّۃِ وَکَوْنِ الْحَنَ الْبصَرِیْ لَبسَہَا مِنْ عَلِیؓ، قَالَ ابْنُ دِحْیَۃَ و ابْنُ الصَّلَاحِ اِنَّہٗ بَاطَلٌ، وَکَذَا قَالَ الَعَسْقَلَانیِ: اِنَّہ لِیْسَ فِی شَئیِ مَنْ طُرُقِھَا مَایُثبْتُ وَلَمْ یَرِدْفِی خَیَرٍ صِحْیَح وَلَا حَسَنٍ وَلَا ضَعِیْفٍ اِنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم أَلْبْسَ الْخِرْقَۃَ عَلَی الصُّورَۃِ الْمُتَعارَفَۃِ بِیْنَ الصُّوْفِیۃ لِأحَدٍ مِنْ الصَّحَابَۃِ وَلاَ أمَرَ أَحَداً مِنْ الصَّحَابَۃِ یَفْعَلْ ذَالِکَ وَکُلُّ مَا یُرْوَیٰ مِنْ ذَالِکَ صَرِیْحاً فَبَاطلٌ۔ قَالَ: ثُمَّ اِنَّ مِنْ الْکَذِبِ الْمفُتْرِیٰ قَوْلُ مَنْ قَالَ:إ نَّ عَلِیّاً أَلبْسَ اَلْخِرْقَۃَ لِلْحَسَنِ الْبَصْریِ فَاِنَّ اَئِمَّۃَ الْحَدِیثِ لَمْ یُثْبِتُوْالِلْحَسَنِ مِنْ عَلِیّ سَمَاعاً فَضْلاً عَنْ اَنْ یّلُبِسْہٗ الْخِرْقَۃَ۔ ({ FR 1571 }) ’’صوفیہ کے خرقہ پہننے کی حدیث اور یہ قصہ کہ حسن بصریؒ کو حضرت علیؓ نے خرقہ پہنایا تھا، ابن دِحیہ اور ابن صلاح کہتے ہیں کہ یہ باطل ہے اور ] اسی طرح [ ابن حجر عسقلانی ؒکہتے ہیں کہ جن طریقوں سے یہ روایت بیان کی جاتی ہے ان میں سے کوئی بھی ثابت نہیں ہے اور کسی صحیح یا حسن بلکہ ضعیف روایت میں بھی یہ بات نہیں آتی ہے کہ نبی ﷺ نے صوفیہ کے متعارف طریقے پر صحابہ میں سے کسی کو خرقہ پہنایا ہو یا کسی صحابی کو ایسا کرنے کا حکم دیا ہو۔ اس سلسلے میں جو کچھ روایت کیا جاتا ہے وہ باطل ہے۔ پھر ابن حجرؒ کہتے ہیں کہ یہ بات بھی جھوٹ ہے کہ حضرت علیؓ نے حضرت حسن بصریؒ کو خرقہ پہنایا تھا۔ ائمۂ حدیث کے نزدیک تو حضرت حسنؒ کا حضرت علیؓ سے سماع تک ثابت نہیں ہے کجا کہ ان سے خرقہ پہننا۔‘‘
جواب

حضرت حسن بصریؒ کو حضرت علیؓ سے خرقہ ملنے کی جو روایت اہل تصوّف کے ہاں مشہور ہے، علم حدیث کی رو سے اس کی کوئی اصل نہیں ۔ آپ نے ملا علی قاریؒ کی جو عبارت نقل کی ہے، وہ بالکل درست ہے۔
(ترجمان القرآن، اگست۱۹۶۵ء)