حکومت سے صنعتی گرانٹ کے لیے درخواست کرنا

پنجا ب انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے فیکٹری لگانے والوں کو سالانہ گرانٹ ملتی ہے،اس وجہ سے کہ گورنمنٹ انڈسٹری کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ہمارے ہاں کھڈیوں کا کارخانہ بھی ہے۔ایک دوست کا مشورہ ہے کہ ہم بھی حکومت سے گرانٹ کی درخواست کریں ۔ مگر ہمیں شک ہے کہ ارکانِ جماعت ہوتے ہوئے ہم ایسا کر سکتے ہیں یا نہیں ؟
جواب

حکومت سے گرانٹ کی درخواست آپ رکنِ جماعت ہوتے ہوئے نہیں کر سکتے۔ البتہ اگر حکومت آپ سے یہ درخواست کرے کہ آپ اس کی گرانٹ قبو ل کرلیں ، اور اس بات کا اطمینان دلائے کہ وہ یہ گرانٹ محض ملکی صنعت کی ترقی کے لیے دینا چاہتی ہے ،آپ کا ضمیر خریدنا اس کے پیشِ نظر نہیں ہے، تو اس درخواست پرہم دردانہ غور کیا جاسکتا ہے۔
(ترجمان القرآن ، جولائی ۱۹۴۶ء)