خانگی ذمے داریوں اور دعوتی کام میں ترجیح

خواتین کو دعوتی کام کی اجازت شریعت نے خاص حدود میں دی ہے۔ لیکن بعض مواقع ایسے آتے ہیں جب دعوتی کام کی بھی اہمیت ہوتی ہے اور اس کے ساتھ گھر میں شوہر اور بچوں سے متعلق امور کا انجام دینا بھی ضروری ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں کس کام کو اہمیت دینی ہوگی؟
جواب

ایسی صورت میں شوہر اور بچوں کا حق مقدم ہوگا۔ عورت اصلاً اپنے گھر کے فرائض ادا کرنے کے بعد کوئی کام کرے گی۔ گھر کو نظر انداز کرکے دعوتی کام میں لگ جانا صحیح نہیں ہے۔ اس سے خود آگے چل کر دعوتی کام میں رکاوٹیں پید اہوسکتی ہیں ۔