خلفاے راشدین اور املاکِ زکاۃ کی فہرست میں اضافہ

رسول اکرم ﷺ کے زمانے میں جن املا ک پر زکاۃ واجب تھی، کیا خلفاے راشدین نے ان کی فہرست میں کوئی اضافہ فرمایا؟اگر کوئی اضافہ یا تبدیلی کی گئی تو کن اُصولوں پر؟
جواب

خلافت راشدہ میں نبی ﷺ کے عہد کے اموال زکاۃ کی فہرست میں کوئی ایسا اضافہ نہیں کیا گیا جو اپنی ایک مستقل بالذات نوعیت رکھتا ہو، بلکہ ایسی چیزوں کا اضافہ کیا گیا تھاجو حضور ﷺ کے مقرر کیے ہوئے اموال زکاۃ میں سے کسی پر قیاس کی جا سکتی تھیں ۔مثلاً حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ نے بھینس کو گائے پر قیاس کیا اور اس پر وہی زکاۃعائد کی جو گائے کے لیے آں حضرت ﷺ نے مقرر کی تھی۔ ({ FR 2047 }) ( ترجمان القرآن،نومبر ۱۹۵۰ء )