دواؤں اور غذاؤں کی حلت و حرمت

غذائوں اور دوائوں کی حلت وحرمت کے بارے میں شرعی احکام کیا ہیں ؟
جواب

دوائوں اور غذائوں میں کیا چیزیں پاک ہیں اور کیا ناپاک، اس کو جاننے کے لیے آ پ کو کچھ نہ کچھ حدیث اور فقہ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ جہاں تک احکام قرآنی کا تعلق ہے،اس سلسلے میں آپ کو تفہیم القرآن سے کافی مدد مل جائے گی۔مگر پھر بھی حدیث اور فقہ کے مطالعے کی ضرورت باقی رہتی ہے، تاکہ آپ اُصولی احکام سے بھی واقف ہوجائیں اورجزوی مسائل سے بھی۔افسوس ہے کہ ہمارے ہاں اب تک میڈیکل کالج کی تعلیم میں شرعی احکام کی تعلیم شامل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی ہے۔ آخر ہم کیسے اُس چیز کی ضرورت محسوس کرلیں جسے ہمارے استاد (انگریز) نے غیر ضروری سمجھا تھا!
(ترجمان القرآن، مئی،جون۱۹۵۳ء)