دوسروں کے لیے ایصالِ ثواب

کیا ہر شخص ہر دوسرے متوفیٰ شخص کوخواہ متوفی اس کا عزیز ہو یا نہ ہو،یا متوفیٰ نے بالواسطہ یا بلاواسطہ اس کی تربیت میں حصہ لیا ہو یا نہ ، مالی انفاق کا ثواب پہنچا سکتا ہے یا کہ اس کے لیے آپ کے نزدیک چند قیود وشرائط ہیں ؟ ازراہ کرم اپنی راے تحریر فرما دیں ۔
جواب

ایصال ثواب ہر ایک کے لیے کیا جاسکتا ہے،خواہ متوفی سے کوئی قرابت ہو یا نہ ہو اور خواہ متوفی کا کوئی حصہ آدمی کی تربیت میں ہو یا نہ ہو۔ جس طرح دعا ہرایک شخص کے لیے کی جاسکتی ہے، اسی طرح ایصال ثواب بھی ہر ایک کے لیے کیا جاسکتا ہے۔ (ترجمان القرآن،فروری ۱۹۶۱ء)