زکاۃ کے منتظمین کی تنخواہ اور شرائطِ ملازمت

زکاۃجمع کرنے اور ا س کا انتظام کرنے کے لیے جو عملہ رکھا جائے اس کی تنخواہیں ، الائونس، پنشن، پراویڈنٹ فنڈ اور شرائط ملازمت کیا ہونی چاہییں ؟
جواب

زکاۃ کی تحصیل وتقسیم کا انتظام کرنے والے عملے کی حیثیت تنخواہوں ، الائونسوں ، پنشنوں اور شرائط ملازمت کے لحاظ سے دوسرے سرکاری ملازمین سے مختلف نہ ہونی چاہیے۔ البتہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے میں حکومت کو اپنے طریق کار میں بنیادی تبدیلیاں کرنی چاہییں ۔ موجودہ افراط وتفریط اگر بحال رہے تو نہ زکاۃ کی تحصیل صحیح طریقے سے ہوسکے گی اور نہ اُس کی تقسیم۔ (ترجمان القرآن، نومبر۱۹۵۰ء)