سید مودودیؒ کے اُستاد

اگر آپ نے کسی عالم سے فیض حاصل کیا ہو تو ان کا نام تحریر فرمائیں ۔
جواب

یہ ایک لاحاصل سوال ہے کہ میں نے کس عالم سے فیض حاصل کیا ہے۔یہ سوال تو اس سے کرنا چاہیے جس نے کوئی علمی کام نہ کیاہو اور جس کے علمی مرتبہ و مقام کو جاننے کے لیے مدرسے کی سند اور استادوں کے ناموں کے سوا اور کوئی ذریعہ نہ ہو۔ میں نے کام کیا ہے اورمیرا کام کوئی چُھپا ہوا نہیں بلکہ چَھپا ہوا سب کے سامنے موجود ہے۔اس کو دیکھ کر ہر شخص معلوم کرسکتا ہے کہ میں نے کیا کچھ پڑھا ہے اور جو کچھ پڑھا ہے،اسے کتنا ہضم کیا ہے۔ ({ FR 1155 }) (ترجمان القرآن،مارچ تا مئی ۱۹۵۱ء)