فرضی قیاس آرائی

پنچایتی نظام اگرکسی جماعت کے امیر کو’’صالح‘‘نمائندہ تجویز نہیں کرسکتا تو اس جماعت کے افراد کیوں کرصالح قرار دیے جاسکتے ہیں ؟
جواب

کیا آپ کو کسی ذریعے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ’’کسی جماعت‘‘ کے امیر کا نام کسی پنچایت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا تھا یا کیا گیا اور اسے غیر صالح قرار دے کر رد کردیا گیا؟ اگر ایسی کوئی اطلاع آپ کو پہنچی ہو تو ضرور مجھے بھی مستفید فرمائیں ۔ اور اگر یہ محض ایک قیاس آرائی ہے جو آپ نے اپنی جگہ بیٹھ کر فرمائی ہے تو آپ کو مجھ سے سوال کرنے کے بجاے اپنے اندازِ فکر کی اصلاح کرنی چاہیے۔ علم وواقفیت کے بغیر آپ کا اس طرح کے قیاسات قائم کرنا بجاے خود ہی کوئی بھلا کام نہ تھا،کجا کہ آپ خود اس شخص کے سامنے اپنے اس قیاس کو پیش فرمارہے ہیں جسے حقیقت حال معلوم ہے۔ (ترجمان القرآن، جون ۱۹۵۱ئ)