فطرہ کس پر واجب ہے؟

فطرہ کے سلسلے میں دوسری بات یہ دریافت کرنی ہے کہ اگر کوئی شخص خود صاحب نصاب نہیں ہے بلکہ اس کی بیوی صاحب نصاب ہے توفطرہ محض بیوی پر واجب ہوگا یا شوہر پر بھی؟ اور یہ کہ اولاد کی طرف سے بھی فطرہ دیا جائے گا یا نہیں ؟
جواب

فطرہ ہر اس شخص کو دینا چاہیے جو عید کے روز اپنی ضرورت پوری کرنے کے بعد فطرہ نکالنے کی استطاعت رکھتا ہو۔ اور بیوی مستطیع ہو تو وہ بیوی ہی پر واجب ہوگا،کیوں کہ اس کے شوہر کا نفقہ اس کے ذمے نہیں ہے۔لیکن میرے خیال میں اسے اولا دکا فطرہ نکالنا چاہیے۔ (ترجمان القرآن ، جولائی ۱۹۵۷ء)