فقہی مسالک کے لیے لفظ ’’مذاہب‘‘ کا استعمال

جنوری کے ترجمان القرآن میں آپ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حنفی فرقہ یا شافعی فرقہ کے لیے حنفی مذہب یا شافعی مذہب کے الفاظ استعمال کیے ہیں ۔ میرا مذہبی علم ایک عام مسلمان کا سا ہے جو مذہب کو ان فرقہ بندیوں سے کچھ اوپر تصور کرتے ہیں ۔ کیا ہم سب فرقوں کا مذہب ایک نہیں ہے؟
جواب

عربی زبان میں لفظ مذہب کے معنی وہ نہیں ہیں جو اردو زبان میں ہیں ۔ اردو زبان میں یہ لفظ ’’دین‘‘ کے معنی میں بولا جاتا ہے۔ لیکن عربی میں یہ school of thoughtکے معنی میں استعمال کیا جاتا ہے۔ حنفی، شافعی، مالکی اور حنبلی وغیرہ فرقے نہیں ہیں بلکہ دین اسلام کے اندر مسلمہ مذاہب ہیں ۔ ان کے لیے اصطلاحی لفظ مذہب ہی ہے۔ کسی زمانے میں بھی اہل علم نے انھیں فرقہ نہیں قرار دیا ہے۔ (ترجمان القرآن، مارچ ۱۹۷۷ء)