قرض حسنہ کے آداب

قرضِ حسنہ دینے اور لینے میں کن اُمور کا لحاظ ضروری ہے؟
جواب

قرض دینے اور لینے میں اس بات کا لحاظ رکھنا ضروری ہے کہ حتی الامکان فریقین کے درمیان شرائط قرض صاف صاف طے ہوں ،مدت کا تعین ہو جائے،تحریر اور شہادت ہو۔جو شخص قرض دے وہ اس قرض کے دبائو سے کسی قسم کا فائدہ اُٹھانے کی کوشش نہ کرے۔ مقروض کو احسان رکھ کر نہ ذلیل کرے اور نہ اذیت پہنچانے کی کوشش کرے۔ اور اگر مدت گزر جائے اور فی الواقع مقروض شخص قرضہ ادا کرنے کے قابل نہ ہو تو اس کو جہاں تک ممکن ہومہلت دے اور اپنے قرض کی وصولی میں زیادہ سختی نہ کرے۔دوسری طرف قرض لینے والے کو لازم ہے کہ جس وقت وہ قرض ادا کرنے کے قابل ہو،اسی وقت ادا کردے اور جان بوجھ کر اداے قرض میں تساہل یا ٹال مٹو ل نہ کرے۔ (ترجمان القرآن ، اپریل ۱۹۴۶ء)