آپ نے بھی اپنے بعض مقالات میں بعض لوگوں کے لیے ’مرحوم ومغفور‘ لکھا ہے۔ دوسرے لوگ بھی لکھتے ہیں۔ مرحوم کے معنی ہیں جس پررحم کیاگیا ہو اور مغفور کے معنی ہیں بخشاہوایعنی جس کو بخش دیاگیا ہو۔ یہ لکھنا کس طرح صحیح ہے جب کہ کسی کے پاس اس کا علم نہیں کہ کون بخشاگیا اور کون نہیں بخشا گیا؟
جواب
یہ دونوں لفظ بطور دعا لکھے جاتے ہیں۔ جیسے رحمہ اللہ اورغفرلہ، لکھاجاتا ہے۔ پہلے جملے کے معنی یہ ہیں کہ اللہ ان پررحم فرمائے اور دوسرے جملے کے معنی یہ ہیں کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ مرحوم رحمہ اللہ کی جگہ اور مغفور غفرلہ، کی جگہ استعمال ہوتاہے۔ (مئی ۱۹۸۶ء ج۴ ش۵)