معدنیات پر زکاۃ

معدنیات پر زکاۃ کا کیا حکم ہے؟
جواب

معدنیات کے بارے میں ہمارے نزدیک سب سے بہتر مسلک حنابلہ کا ہے۔ یعنی وہ تمام چیزیں جو زمین سے نکلتی ہیں ،خواہ وہ دھات کی قسم سے ہوں یا مائعات( پٹرول،پارہ وغیرہ) کی قسم سے، ان سب پر ڈھائی فی صدی زکاۃ ہے جبکہ ان کی قیمت بقدر نصاب ہو اورجب کہ وہ پرائیویٹ ملکیت میں ہوں ۔اس مسلک پر حضرت عمرؒ بن عبدالعزیز کی حکومت میں عمل بھی تھا۔({ FR 2134 }) (ترجمان القرآن،نومبر ۱۹۵۰ء)