موسیقی استعمال کرنے والوں کے ساتھ تعلق داری

ایسے لوگو ں کے لیے کیا حکم ہے جو خود آلات موسیقی کا استعمال نہیں کرتے لیکن ایسے تعلق داروں کے ہاں بخوف کشیدگی چلے جاتے ہیں جوان کااستعمال کرتے ہیں ؟
جواب

یہ محض ایمان کی کمزوری ہے کہ آدمی اپنے دوستوں اور عزیزوں کی ناراضی سے ڈرکرایک ناجائز کام میں حصہ لے۔رسول ﷺاور اصحابِ رسولﷺ کے ساتھ جو لوگ اپنا حشر چاہتے ہوں ،اُن کے لیے تویہی مناسب ہے کہ ایسے لوگوں سے ربط ضبط نہ رکھیں جنھیں احکامِ شریعت کی پروا نہیں ۔ ورنہ جن کو ان لوگوں کے تعلقات زیادہ عزیز ہیں ،انھیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ فاجرین اورصالحین کے ساتھ بیک وقت تعلق نہیں رکھا جاسکتا۔ جب تمھاری دنیا فاجروں کے ساتھ ہے تو آخرت میں بھی انھی کا ساتھ نصیب ہوگا۔ (ترجمان القرآن، جنوری،فروری ۱۹۴۴ء)