موسیقی والی شادی میں شرکت

کیا ہمارے لیے ایسے نکاح میں شامل ہونے کی اجازت ہے جہاں آلاتِ موسیقی کا استعمال ہورہا ہو؟
جواب

یہ خیال رہے کہ مجلس نکاح میں جب کہ ایجاب و قبول ہورہا ہو اور منکرات وفواحش کی نمائش نہ ہورہی ہو،شرکت کرنے میں مضائقہ نہیں ، بلکہ اَولیٰ یہ ہے کہ شرکت کی جائے اورجب موسیقی شروع ہوتو نہایت نرمی وشرافت کے ساتھ یہ کہہ کر دوستوں اور عزیزوں سے رخصت چاہی جائے کہ جہاں تک تمھارے جائزکاموں کا تعلق ہے ہم تمھاری مسرت میں دل سے شریک ہیں ، اور جہاں تک ناجائز کاموں کا تعلق ہے ہم ان میں نہ خود شریک ہونا پسند کرتے ہیں نہ یہ گوارا کرتے ہیں کہ تم ان خرابیوں میں مبتلا ہو۔ (ترجمان القرآن ، جنوری،فروری ۱۹۴۴ء)