مچھلی اور موتی پر زکاۃ

مچھلی، موتی اور پانی سے نکلنے والی دوسری چیزوں پر زکاۃ کاکیا حکم ہے؟
جواب

مچھلی بجاے خود محل زکاۃنہیں ہے بلکہ اس کی تجارت پر وہی زکاۃ واجب ہے جو اموال تجارت پر عائد ہوتی ہے۔
موتی،عنبر اور دوسری وہ چیزیں جو سمندر سے نکلتی ہیں ،وہ ہمارے نزدیک معدنیات کے حکم میں ہیں اور ان پر وہی زکاۃعائد ہونی چاہیے جو معدنیا ت میں بیان ہوچکی ہے۔یہ امام مالکؒ کا مذہب ہے اور اسی پر حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒکی حکومت کا عمل رہا ہے۔({ FR 2044 }) (ترجمان القرآن،نومبر۱۹۵۰ء)