کچھ لوگوں کے درمیان یہاں یہ بحث ہےکہ نماز قصر کا حکم قرآن میں ہے یا نہیں ؟ بعض کہتے ہیں کہ اس کا حکم قرآن میں ہے لیکن وہ نہیں بتاسکتے کہ کس سورہ میں ہے؟ اور بعض کہتے ہیں کہ قرآن میں حکم نہیں ہے،حدیث میں اس کا ذکر ہے۔
جواب
یہ بحث اس لیے پیداہوئی کہ اردو جاننے والے مسلمان بھی ترجمے کے ساتھ سمجھ کر قرآن کی تلاوت نہیں کرتے۔ قرآن میں نماز قصر کا حکم سورۂ النساء پارہ ۵ رکوع ۱۵، آیت۱۰۱میں ہے۔ترجمہ یہ ہے
’’جب تم سفر میں میں جائو توتم پرکچھ حرج نہیں ہے کہ نماز قصر کرکے پڑھو۔‘‘
آپ لوگ سورۂ النساء کی آیت ۱۰۱ تا ۱۰۳ کے ترجمے اور اس کی تفسیر تفہیم القرآن میں یا تفسیر کی کسی اور کتاب میں پڑھ لیں۔ (جولائی ۱۹۷۴ء، ج ۵۳،ش۱)