نماز میں کسی خاص سورت کا التزام

اکثر لوگ وتر کی تیسری رکعت میں بالالتزام سورۂ الاخلاص پڑھتے ہیں اور یہ بات خاص طور سے رمضان میں نظر آتی ہے جب تراویح کے بعد وتر جماعت کے ساتھ پڑھے جاتے ہیں ۔کیا یہ التزام کسی دلیل پر مبنی ہے یا محض رواج پر؟کیا یہ التزام درست ہے؟
جواب

کسی نماز میں کسی خاص سورت کا التزام کرلینا درست نہیں ہے۔عادتاً پڑھنے میں مضائقہ نہیں ، مگر کبھی کبھی اس کے خلاف بھی کرلینا چاہیے، تاکہ بدعت کی سی صورت نہ پیدا ہو۔ (ترجمان القرآن ، جولائی ۱۹۵۷ء)