نما زوں کے بعدسجدہ

فرض اوراس کے بعد سنن ونوافل سے فارغ ہوکر بعض لوگ علیحدہ سے ایک سجدہ کرتے اور اس میں دیرتک دعا کرتے ہیں۔  کیا یہ بدعت ہے؟

جواب

نمازوں کے بعد علیحدہ سے ایک سجدہ کرنا، فقہ حنفی میں بہتر نہیں سمجھاگیا ہے۔ اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرامؓ سے یہ عمل ثابت نہیں ہے۔اس کا بھی اندیشہ ہے کہ نادان لوگ اس کو سنت یا واجب سمجھنے لگیں گے۔ لیکن اس سجدہ کو بدعت کہنا بھی مناسب نہیں معلوم ہوتا۔ فقہائے احناف نے بھی اس کو مکروہ کہاہے۔ بدعت نہیں قرار دیاہے۔    (اگست ۱۹۶۷ء، ج ۳۹،ش۲)