نوجوانوں میں عملی انقلاب کی تدبیر

ذہنی انقلاب عملی انقلاب کا پہلا مرحلہ ہے۔ آج کے نوجوانوں میں فکری انقلاب تو نظر آتا ہے لیکن عملی انقلاب کم دکھائی دیتا ہے۔ اس کمی کے ازالہ کے لیے کیا تدبیر کی جانی چاہیے؟
جواب

اگر صحیح معنی میں کسی فرد یا گروہ کا ذہن بدل جائے تو اس کی زندگی میں لازماً تبدیلی رونما ہوگی۔ یہ ممکن نہیں ہے کہ کسی کے اندر ذہنی انقلاب تو آجائے اور اس کی عملی زندگی میں کوئی انقلاب رونما نہ ہو۔ اس لیے ہمیں سوچنا چاہیے کہ جس ذہنی انقلاب کی ہم بات کرتے ہیں کیا وہ فی الواقع موجود بھی ہے یا نہیں ؟ وہ صرف مطالعہ اور بحث و مباحثہ ہی کا موضوع ہے یا واقعی دل و دماغ میں اتر چکا ہے۔ اگر وہ دل و دماغ میں اتر چکا ہے تو سیرت و کردار میں بھی تبدیلی آئے گی۔ اس لیے پہلی فکر اس امر کی ہونی چاہیے کہ صحیح معنی میں نوجوانوں کا ذہن بدلے۔ اس کے بعد یقینا ان کی عملی زندگی میں بھی تبدیلی آئے گی۔