نکاح بلا مہر

کیا بغیر مہر کے نکاح جائزہے؟
جواب

نکاح بلا مہر ہوسکتا ہے، لیکن اسلامی فقہ کی رو سے اس طرح کے نکاح میں مہر مثل آپ سے آپ لازم آجاتا ہے۔
(ترجمان القرآن ،جولائی ۱۹۶۲ء )