چھٹی کے لیے تحریری اجازت

رخصت حاصل کرنے کے لیے تحریری اجازت ضروری ہے یا نہیں ؟
جواب

رخصت کے لیے اجازت کا معاملہ بھی ایک طرح سے لین دین کے معاملات سے مشابہ ہے۔اس لیے اُصول تو یہی چاہتا ہے کہ تحریر ی درخواست اور تحریری اجازت کی پابندی ہو۔ البتہ پرائیویٹ ملازمت میں جہاں ایک شخص کا معاملہ ایک شخص سے ہی ہوتا ہے،وہاں زبانی اجازت کے استثنا کی گنجائش نکل سکتی ہے۔