کرایہ پر دی جانے والی اشیا کی زکاۃ

جو مکان زیورات اور دوسری چیزیں کرایے پر دی جاتی ہیں ،ان پر اور ٹیکسی گاڑی موٹر وغیرہ پر زکاۃ لگانے کے کیا قاعدے ہونے چاہییں ؟
جواب

جو اشیا کرایے پر دی جاتی ہیں ،ان کی مالیت رائج الوقت قواعد کے مطابق ان کے منافع سے تشخیص کی جائے اور اس پر ڈھائی فی صدی زکاۃ لی جائے۔لیث بن سعدؒ کہتے ہیں کہ’’میں نے دیکھا ہے کہ جو اونٹ کرایے پر چلاے جاتے ہیں ،ان پر مدینے میں زکاۃ لی جاتی تھی۔({ FR 2046 }) (ترجمان القرآن، نومبر۱۹۵۰ء)