کیا شریعت نے سودے کو ایک دام پر فروخت کرنے کی قید لگائی ہے؟اگر نہیں تو مول بھائو چکانا درست ہے؟
جواب
سودے کوایک ہی دام پر بیچنا کوئی شرعی حکم نہیں ہے۔خریدار سے بات چیت کرکے آپ کم وبیش پر بھی فروخت کرسکتے ہیں ۔مگر جھوٹ بولنا اور جھوٹی قسمیں کھانا جائزنہیں ۔ خریدار کو یہ یقین دلانے کی کوشش نہ کیجیے کہ یہ مال اتنے کو خریداہے، درآں حالے کہ وہ اس سے کم میں آپ کو پڑا ہو،یا یہ کہ اس میں آپ کو کوئی نفع نہیں بچتا،درآں حالے کہ اس میں نفع بچتا ہو۔