اہل تشیع کی کتب حدیث اوران کے مؤلفین کا کیا پایہ ہے؟
جواب
اہل تَشَیُّع کی فقہ وحدیث کا وسیع مطالعہ کیے بغیر اس کے بارے میں کوئی تفصیلی اورمحققانہ راے قائم کرنا مشکل ہے۔فی الجملہ جو کچھ کہا جاسکتا ہے وہ یہ کہ ہمارے اور ان کے ذخیرۂ حدیث میں بنیادی اختلاف یہ ہے کہ وہ صحابہ کی عظیم اکثریت کو چھوڑ کر صرف اہل بیت کی روایات پر اعتماد کرتے ہیں ، اور اہل بیت کے بارے میں بھی ان کانقطۂ نظر محدود ہے۔ لیکن ہم اہل سنت، اہل بیت اور جملہ صحابہ کی روایات لیتے ہیں ۔ نیزا ن کے راویوں میں بڑی تعداد ایسے غالی حضرات کی ہے جو اپنے خیالات میں نہایت متشدد تھے اور انھوں نے واقعات کو اپنے مخصوص رجحانات میں رنگ دیا ہے۔
(ترجمان القرآن ، مارچ۱۹۵۴ء)