برتھ کنٹرول

برتھ کنٹرول کس حد تک درست ہے؟ جیسا کہ معلوم ہے، دو بچوں کے درمیان وقفہ کم ہونے سے ماں اور بچے دونوں کے لیے صحت اور پرورش وغیرہ کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔ اس لیے کیا مصنوعی تدبیر سے اس وقفہ کو بڑھایا جاسکتا ہے؟
جواب

قرآن مجید نے بچے کو دودھ پلانے کی مدت دو سال بتائی ہے۔ میری رائے میں اس عرصہ میں حمل سے بچنے کی مناسب تدابیر اختیار کرنا ناجائز نہ ہوگا۔