تقسیم میراث کے بعض مسائل

(۳) محمد طالب مرحوم کا انتقال عرصہ ہواہوچکا ہے۔ ان کے نام ایک مکان او ردوپاور لوم ہیں۔ انھوں نے اپنی زندگی میں کچھ رقم دے کراپنے بڑے لڑکے عبدالحمید کو الگ کردیا تھا۔ انھوں نے اپنی محنت سے کاروبار بڑھاکرکئی پاور لوم کی ملکیت حاصل کرلی ہے۔ ان کے چھوٹے لڑکے محمد امین اپنے والد کے ساتھ رہتے تھے۔ ان دولڑکوں کے علاوہ محمد طالب مرحوم کی چار لڑکیاں ہیں جن میں سے ایک کا انتقال ان کی زندگی ہی میں ہوگیا تھا۔ محمد طالب مرحوم پرکئی سو روپے قرض ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ان کی میراث کس طرح تقسیم ہوگی۔

جواب

محمد طالب مرحوم کے نام جو مکان اور پاور لوم ہیں اس کے وارث ان کے دونوں لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں۔ ایک لڑکی جو ان کی زندگی میں وفات پاگئیں وہ وارث نہیں رہیں۔ قرض ادا کرنے کے بعد جو کچھ بچے گا وہ ان کے دولڑکوں اور تین لڑکیوں میں تقسیم ہوگا۔ لڑکوں کے دو دوحصے ہوں گے اور لڑکیوں کا ایک ایک حصہ ہوگا۔                           (جولائی ۱۹۷۴ءج۵۳ ش۱)