تلاوت منسوخ ہونے کے باوجود حکم کا باقی ہونا

کیاقرآن کی کوئی آیت ایسی بھی ہے جو منسوخ التلاوۃ ہو مگر اُس کا حکم باقی ہو؟محدثین وفقہا نے آیت رجم کو بطور مثال پیش کیا ہے۔
جواب

میرے نزدیک قرآن میں ایسی کوئی آیت نہیں ہے جو منسوخ التلاوۃہو اور بس اس کا حکم باقی ہو۔آیت رجم جس کا ذکر بعض روایات میں آیا ہے،دراصل ایک دوسری کتاب اﷲ یعنی تورات کی آیت تھی،نہ کہ قرآن کی۔ اس آیت کے نسخ سے مراد یہ ہے کہ جس کتاب میں یہ آیت تھی،اُس کتاب کو تو منسوخ کردیا گیا مگر اس کے رجم کے حکم کو باقی رکھا گیا۔
(ترجمان القرآن، جون۱۹۵۲ء)