جماعتِ اسلامی اور محمد بن عبدالوہاب نجدی

یہ تحریک محمد بن عبدالوہاب نجدی ہی کی تحریک ہے۔جب آپ کے ساتھ اچھی خاصی جمعیت ہوجائے گی تو آپ کا رویہ بھی ابن عبدالوہاب ہی کی طرح کا ہوگا۔
جواب

ہمارے لٹریچر اور کام کو دیکھنے کے بعد اگر کوئی شخص اس نتیجے پر پہنچتا ہے کہ یہ ابن عبدالوہاب نجدی کی تحریک ہے یا آگے چل کر وہی کچھ بن جائے گی تو وہ اپنی راے کا مختار ہے۔ہم کسی شخص کو راے رکھنے کے اختیار سے محروم نہیں کرسکتے اور ہمارے پاس اس قسم کی فضول بحثوں کے لیے وقت بھی نہیں ہے۔ (ترجمان القرآن، جون ۱۹۴۶ء)