جہاد کے موقع پر خواتین کی خدمات

کیا عورتیں چہر ہ کھول کر یا نقاب کے ساتھ جہاد میں شرکت کرسکتی ہیں ؟
جواب

جنگ کے موقع پر تیما رداری،مرہم پٹی، مجاہدوں کا کھانا پکانا،اسلحہ اور رسد رسانی، پیغام رسانی وغیرہ کی خدمات انجام دینا عورتوں کے لیے جائزہے۔ پردے کے احکام سے قبل بھی یہ خدمات عورتیں انجام دیتی تھیں اور ان احکام کے آنے کے بعد بھی دیتی رہیں اور آج بھی دے سکتی ہیں ۔لیکن یہ جواز اس شرط کے ساتھ ہے کہ فوج اسلامی ہو، حدود اﷲ کی پابند ہو اور ان بدمعاشیوں سے پاک ہو جن میں آج کل کی فوجوں نے نام وری حاصل کررکھی ہے۔ (WAC) ({ FR 2067 }) جیسے معصوم ناموں سے عورتوں کو بھرتی کرنا اور پھر بدمعاش سپاہیوں اور افسروں کے لیے ان سے قحبہ گری کی خدمت لینا وہ شیطانی کام ہے جس کے لیے کوئی گنجائش براے نام بھی اسلامی تہذیب میں نہیں نکل سکتی۔({ FR 1831 }) (ترجمان القرآن ، اگست ۱۹۴۶ء)