میرے ایک عزیز جو اب لامذہب ہوچکے ہیں ، قربانی کو لغو قرار دیتے ہیں ۔وہ اپنے اس نظریے کی تبلیغ بھی کرتے ہیں ۔ میں ان کے مقابلے میں اسلامی احکام وتعلیمات کے دفاع کی کوشش کرتا ہوں ۔میری راہ نمائی اور مدد کیجیے۔
جواب
قربانی کے بارے میں مختصر طریقے سے کچھ کہنا مشکل ہے۔ میں ان جملہ مسائل پر متعدد مرتبہ تفصیلاً اظہار خیال کرچکا ہوں ۔قربانی کے متعلق آپ میری کتاب تفہیمات حصہ دوم میں قربانی کے متعلق مضامین‘نیز میرا رسالہ’’مسئلہ قربانی‘‘مطالعہ فرمائیں ۔ان ساری تحریروں سے ان شاء اﷲ آپ کو افہام وتفہیم میں مزید مدد ملے گی۔
(ترجمان القرآن، جون۱۹۶۲ء)