ہمارے یہاں کے امام صاحب کا معمول یہ ہے کہ وہ جب خطبۂ جمعہ کے لیے مسجد میں داخل ہوتے ہیں تو السلام علیکم کہتے ہیں۔ کیا اس موقع پرسلام کرنا مستحب ہے؟ واضح رہے کہ میں حنفی مسلک کا ماننے والا ہوں۔
جواب
فقہ حنفی کی مشہورکتاب درمختارمیں لکھا ہے کہ امام جب خطبۂ جمعہ کے لیے اپنے حجرے سے نکلے تو اس وقت سے نماز جمعہ تک اس کے لیے سلام نہ کرنا سنت ہے۔لیکن اس میں اس کی کوئی دلیل نہیں دی گئی ہے۔ لوگ اگر سنتوں میں مشغول نہ ہوں تو سلام کرنے میں مجھے کوئی مضائقہ نہیں معلوم ہوتا۔ بہرحال اس موقع پر سلام کرنا مستحب نہیں ہے۔ (ستمبر۱۹۶۸ء،ج۴۱،ش۳)