دعوت میں شراب پیش کرنا

اگر کوئی دعوت کچھ لوگوں کو یہاں نائیجیریا میں دی جائے تو اس میں شراب دی جاسکتی ہے یا نہیں ،کیونکہ یہاں کے لوگ بغیر شراب کے دعوت ہی نہیں سمجھتے اور اگر اس کا استعمال نہ کیا جائے تو اس کا کیا بدل دیا جائے؟
جواب

آپ خود جن لوگوں کو مدعو کریں ،ان کو ہرگز شراب نہ پلائیں ۔دعوت دینے سے پہلے آپ کو انھیں آگاہ کردینا چاہیے کہ آپ دعوت میں اپنے اصول کے خلاف کسی کو شراب نہیں پیش کرسکتے۔اس شرط پر جو لوگ آپ کی دعوت قبو ل کریں ،صرف انھی کو مدعو کیجیے۔شراب کا بدل پیش کرنا ہو تو پاکستان یا ہندستان سے شربت روح افزا یا ایسا ہی کوئی اور خوش رنگ ومعطر مشروب منگوا لیجیے۔اُمید ہے کہ وہ ان لوگوں کو بہت پسند آئے گا۔ ( ترجمان القرآن، اپریل ۱۹۶۰ء)