دعوت وتبلیغ کی راہ میں میاں بیوی میں تعاون کی کمی

اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے آپ نے اپنے خطاب میں میاں بیوی کے تعلقات پر گہری روشنی ڈالی ہے۔ لیکن اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ زندگی کے بہت سے معاملات میں میاں بیوی مل کر اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتے ہیں ، لیکن اسلام کی دعوت و تبلیغ کی راہ میں دونوں کے درمیان تعاون کی اسپرٹ نہیں پائی جاتی۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
جواب

یہ بات بالکل صحیح ہے کہ دنیا کے تمام کاموں میں میاں بیوی ایک دوسرے کا تعاون کرتے ہیں ، لیکن جہاں دعوتِ دین اور تبلیغِ دین کے لیے جدوجہد کا سوال پیدا ہوتا ہے وہاں وہ ایک دوسرے کے تعاون سے دست کش ہو جاتے ہیں یا مطلوبہ تعاون نہیں کرتے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ دنیا کے کاموں کو جتنی اہمیت دی جاتی ہے اتنی اہمیت دینی کاموں کو نہیں دی جاتی۔ اگر دینی کاموں کی اہمیت کا احساس بیدار ہوجائے تو اس کے لیے بھی دونوں کے اندر ویسی ہی فکر پیدا ہوجائے گی جیسی دنیا کے کاموں کی فکر ہوتی ہے۔