زکاۃ سے گزارہ الائونس دینا

کیا زکاۃ کی رقم میں سے مستحق غریبوں ، مسکینوں ،بیوائوں اور ان لوگوں کو جو اپاہج یا ضعیف ہونے کی وجہ سے روزی کمانے سے معذور ہوں ،عمر بھر کی پنشن کے طور پر گزارا الائونس دیا جاسکتا ہے؟
جواب

جو لوگ زکاۃ کے مستقل یا عارضی طور پر محتاج ہوں ،ان کو مستقل طور پر یا عارضی طور پر وظائف دیے جاسکتے ہیں ۔
(ترجمان القرآن،نومبر ۱۹۵۰ء )