زکاۃ کا کسی ایک یا چند مصارف میں خرچ کرنا

کیا یہ لازمی ہے کہ زکاۃ کی رقم کا ایک حصہ ان مصارف میں سے ہر ایک مصرف پر خرچ کرنے کے لیے الگ رکھا جائے جن کا قرآن کریم میں ذکر آیا ہے یا زکاۃ کی پوری رقم قرآن مجید میں بتائے ہوئے تمام مصارف پر خرچ کرنے کے بجاے ان میں سے کسی ایک یا چند مصارف میں بھی خرچ کی جاسکتی ہے۔
جواب

یہ ضروری نہیں ہے کہ زکاۃ کی رقم ان تمام مصارف میں صرف کی جائے جو قرآن میں مقرر کیے گئے ہیں ۔حکومت حسب موقع وضرورت ان میں سے جن جن مصارف میں جس جس قدر مناسب سمجھے خرچ کرسکتی ہے۔حتیٰ کہ اگر ضرورت پڑجائے تو ایک ہی مصرف میں ساری زکاۃ خرچ کی جاسکتی ہے۔ ( ترجمان القرآن،نومبر۱۹۵۰ء )