زکاۃ کی مدتِ وجوب

مختلف اثاثوں اور سامان پر کتنی مدت گزرنے کے بعد زکاۃ واجب ہوتی ہے؟
جواب

معادِن،رکاز اور زرعی پید اوار کے سوا تمام صورتوں میں واجب زکاۃ کے لیے یہ شرط ہے کہ قدرنصاب یا اس سے زائد مال پر ایک سال گزر جائے۔معادن اور رکاز کے لیے سال گزرنے کی شرط نہیں ہے۔اور زرعی پیدا وار پر فصل کٹنے کے ساتھ ہی زکاۃ واجب ہوجائے گی،خواہ سال میں دو یا زائد فصلیں کاٹی جائیں ۔ قرآن میں فرمایا گیا ہے کہ:
وَاٰتُوْا حَقَّہٗ يَوْمَ حَصَادِہٖ ( الانعام :۱۴۱)
’’اللّٰہ کا حق ادا کرو جب اس کی فصل کاٹو‘‘ ( ترجمان القرآن،نومبر ۱۹۵۰ء )