سونے چاندی کے برتنوں کا استعمال

اسلامی شریعت میں مردوں کے لیے سو نے چاندی کا استعمال ممنوع ہے۔کیا سونے یا چاندی کا پان دان اس ممانعت کی زد میں آسکتا ہے؟ اور گھڑی کے بعض حصوں میں سونے کے استعمال کے متعلق آپ کی راے کیا ہے؟
جواب

سونے چاندی کا صرف پہننا ہی ممنوع نہیں ہے بلکہ ان کے برتن استعمال کرنا بھی ممنوع ہے۔اس لیے ان کے پان دان کے جائزہونے کی کوئی صورت نہیں ہے۔ رہی گھڑی،تو اُس کے اندر کسی پرزے میں سونا لگایا گیاہو تو وہ جائزہوسکتاہے،مگر باہر بطور زینت جو سونا چاندی استعمال کیا گیا ہو وہ جائز نہیں ہے۔ (ترجمان القرآن، اپریل،مئی۱۹۵۲ء)