آپ نے ابھی تک حج کیوں نہیں کیا؟ کیا آپ نے اس سوال کے جواب میں یہ الفاظ کہے تھے یا آپ کا یہی نظریہ ہے: ’’موجودہ جدوجہد ہمارے نزدیک حج سے زیادہ اہم ہے؟‘‘
جواب
میں نے نہ کبھی یہ بات کہی اور نہ میں اس کا کبھی خیال کرسکتا ہوں ۔میرے حج نہ کرنے کی وجوہ مالی مشکلات،بیماری اور بار بار قید ہوتے رہنا ہیں ۔ کئی سال سے ارادہ کررہا ہوں ،مگر ان وجوہ میں سے کوئی وجہ مانع ہوجاتی ہے۔دعا کرتا ہوں کہ اﷲ تعالیٰ آئندہ سال حج کرنے کی توفیق بخشے۔ (ترجمان القرآن ،ستمبر۱۹۵۵ء)