صحابہؓ کے معیارِ حق ہونے کی بحث

آپ کے نزدیک معیار حق ہونے کا مطلب کیا ہے اور اس مطلب کے مطابق صحابہ کرام معیارِ حق ہیں یا نہیں ؟
جواب

ہمارے نزدیک معیارِ حق سے مراد ہے وہ چیز جس سے مطابقت رکھنا حق ہو اور جس کے خلاف ہونا باطل ہو۔ اس لحاظ سے معیار حق صرف خدا کی کتاب اور اس کے رسولؐ کی سنت ہے۔صحابہ کرامؓ معیارِ حق نہیں ہیں بلکہ کتاب وسنت کے معیار پر پورے اترتے ہیں ۔کتاب وسنت کے معیارپر ہی جانچ کر ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ گروہ برحق ہے۔ان کے اجماع کو ہم اس بِنا پر حجت مانتے ہیں کہ ان کا کتاب وسنت کی ادنیٰ سی خلاف ورزی پر بھی متفق ہوجانا ہمارے نزدیک ممکن نہیں ہے۔
(ترجمان القرآن ،اگست ۱۹۶۱ء)