صلۂ رحمی کا مفہوم کیا ہے اور شریعت میں اس کی اہمیت کس حد تک ہے؟
جواب
صلۂ رحمی کا مفہوم رشتہ داری کے تعلق کی بِنا پر ہم دردی، معاونت، حسنِ سلوک، خیر خواہی اور جائز حدود تک حمایت کرنا ہے۔اس کی کوئی حد نہ مقرر ہے،نہ کی جاسکتی ہے۔ دراصل یہ عام معروفات میں سے ہے جنھیں لوگ خود ہی جانتے ہیں ۔ اورصلۂ رحمی میں کوتاہی کرنا یا قطع رحمی کرنا ان بڑے گناہوں میں سے ہے جن کی سخت مذمت قرآن وحدیث میں کی گئی ہے۔
(ترجمان القرآن ، اپریل ۱۹۴۶ء)