صوفیاء کے تزکیہ و تربیت کے طریقے

صوفیہ کے درمیان سبع لطائف کا ایک تدریجی اور ارتقائی طریقہ مروج ہے۔ کتب احادیث میں یہ طریق ذکر و فکر مروی نہیں ہے۔ اس کے بارے میں بھی راے گرامی تحریر فرمائیں ۔
جواب

صوفیہ کے ہاں تزکیہ و تعلیم و تربیت کے جو طریقے رائج ہیں ان میں سے اکثر ان کے اپنے اجتہاد پر مبنی ہیں ، کم ہی چیزیں ایسی ہیں جن کا نشان عہد رسالت اور عہد صحابہ و تابعین میں ملتا ہو۔ (ترجمان القرآن، اگست ۱۹۶۵ء)