طلاق شدہ عورت کی کفالت

جیسا کہ آپ نے اپنی تقریر میں تفصیل سے بیان کیا کہ طلاق کے بعد بھی اسلامی شریعت کی رو سے عورت بے سہارا نہیں ہوتی۔ اس کے ماں باپ اور دوسرے قریبی رشتہ داروں پر اس کی ذمے داری عائد ہوتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر طلاق شدہ عورت کے ماں باپ، اولاد یا بھائی بہن اس قابل نہ ہوں کہ اس کا بوجھ اٹھا سکیں تو پھر ایسی صورت میں اسلامی فقہ کیا کہتی ہے؟
جواب

اس کا امکان کم ہے کہ پورے خاندان میں اس کا بوجھ اٹھانے والے افراد موجود نہ ہوں یا موجود ہوں لیکن اس کا بوجھ اٹھانے کی پوزیشن میں نہ ہوں ۔ اگر کبھی ایسی صورت پیدا ہو تو امت کی ذمے داری ہے کہ جہاں کہیں ممکن ہو بیت المال کا نظم قائم کرے، تاکہ ایسی مطلقہ یا بیوہ خواتین کا معاشی مسئلہ حل ہو۔