ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دی (ایک ہی بار) مدت تین ماہ ختم ہونے سے سترہ دن پہلے رجوع کرلیا۔ ایک صاحب کو جو اس معاملہ میں پڑے تھے تاکید کردی کہ وہ بیوی کو اس کی اطلاع دے دیں ۔ سوال یہ ہے کہ:
۱- اگر تین ماہ گزرنے سے پہلے بیوی کو اس کی اطلاع مل گئی تو کیا یہ رجعت شرعی ہوگی؟
۲- اگر اس شخص نے وقت پر اطلاع نہیں دی اور بعد میں زوجہ کے علم میں لایا گیا تو کیا یہ رجعت معتبر ہوگی؟
جواب
۱- اگر عدت کے اندر بیوی کو اطلاع مل گئی تو رجوع صحیح ہے۔
۲- عدت کے بعد زوجہ کو اس کی اطلاع دی گئی اور اس نے اسے تسلیم کرلیا تو رجوع صحیح ہے۔ البتہ اگر وہ اسے تسلیم نہ کرے تو رجوع صحیح نہیں ہوگا۔۱؎