عشر کا نصاب

 آپ نے ’زندگی‘ میں ایک سوال کے جواب میں لکھا تھا کہ ’’امام حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک عشر کے لیے کوئی نصاب نہیں ہے۔ لیکن امام ابویوسف ومحمد اوردوسرے ائمہ کے نزدیک ا س کا بھی نصاب ہے اور میں اسی کو ترجیح دیتاہوں۔ ‘‘ مہربانی کرکے بتائیے کہ دوسرے ائمہ کے نزدیک عشر کا نصاب کیاہے؟

جواب

میں نے صاحبین (امام ابویوسف ومحمد) کے مسلک کو ترجیح دی ہے اور یہ پڑھ کر خوشی ہوئی کہ امام ابوجعفر طحاوی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اپنی کتاب ’مختصر الطحاوی‘ میں صاحبین ہی کے مسلک کو ترجیح دی ہے۔صاحبین اور دوسرے ائمہ کے نزدیک عشرکا نصاب پانچ وسق ہے اور وسق ساٹھ صاع کاہوتا ہے۔ ہندوستانی وزن کے لحاظ سے پانچ وسق اٹھارہ من تیس سیر کے برابر ہوتاہے۔

(جنوری۱۹۶۹ء،ج۴۲،ش۱)